Sunday, March 29, 2015

شوشے By Omer Iqbal


shoshay-by-omer-iqbal




کون نہیں جانتا کہ ساری جماعتوں کا دشمن عمران خان ہی کیوں بنا ہوا ہے؟

ان کی اپنی اپنی اوقات جو عوام کے سامنے آ گئی ہے-

لہٰذا یہ شوشے اب چهوڑے جارہے ہیں-

دهرنے کے دوران کہاں تهی یہ ریکارڈنگ؟

فرض کریں، ریکاڈنگ اصلی بهی ہے-

تو واضح رہے، یہ اس صبح کی ہے جس کی گذشتہ رات ہمارے کارکنوں پر فاسفورس اور زائد المیعاد زہریلی گیس کے 550 سے زائد شیل فائر کیئے گئے- ربڑ کی گولیوں کے نام پر میٹل بلٹس فائر کی گیئں-

اور ہمارے قائد جناب عمران خان نے اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے تحریک انصاف کے کارکنوں کو شہید ہوتے دیکھا-

میدان جنگ میں جب گهمسان کا رن ہو تو یہ عمل فطری ہوتا ہے-

اسکے باوجود اسی وقت خان صاحب کنٹینر پر آئے اور صاف صاف ہدایات دیں کہ ٹی وی سٹیشن کی عمارت خالی کردیں-

اب اسوقت جب ایم کیو ایم کا کیس ایک انتہائی اہم موڑ پر ہے اور جوڈیشل کمیشن بهی قائم ہونے والا ہے جو کے دهرنے کا اصل مقصد تها- فوج کے مشرق وسطیٰ بهیجنے کا معاملہ بهی زیر بحث ہے-

یہ آڈیو صرف ایک بے سروپا شوشے سے کم نہیں - اسکی وجہ بهی سب جانتے ہیں- جو کے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے ہے- اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے تحریک انصاف کا دو ٹوک موقف ایجنسیوں کو پسند نہیں آیا-

رہی بات ن-لیگ والوں کے شور مچانے کی، تو انکو ہم کسی تین یا تیرہ میں گنتے ہی نہیں-

وہ رانا مشہود کی ویڈیو کو آخری دم تک جعلی قرار دیتے رہے-

بعد میں الزام ثابت ہونے پر، رانا صاحب کو معطل ہونا پڑا-

یہ آڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی وی سٹیشن پر حملہ خان صاحب کے علم میں نہیں تها-

ہمارا اپنے قائد جناب عمران خان پر اعتماد اور بھی مضبوط ہوا ہے، کہ اس میں انھوں نے کسی کی بوری بوری بنانے کا حُکم نہیں دیا، نا ہی کسی معصوم زندگی کی ٹارگٹ کلنگ کا کہا اور نا ہی بھتہ بھیجنے کا کہا-

ہمارے قائد جناب عمران خان ایک صاف شفاف انسان ہیں-





by webmaster@insaf.pk (tkiadmin)

No comments:

Post a Comment

Thanks For Comments