فجر کی نماز پڑھ کر قرآن پاک کی زیارت کے بعد نیند کے جھونکے نے جیسے کوئی حقیت دکھانی تھی ـ
دیکھا
کہ کسی گاؤں میں جا رہی ہوں ـ راستے میں پھٹے پرانے کپڑے پہنے ایک غریب نوجوان کھڑا ہے ـ گاڑی روک کر اس کو پوچھتی ہوں کہ کیوں کھڑے ہو ؟
وہ نوجوان بڑے فخر سے اپنی حالت سے بے خبر کہتا ہے کہ میں الیکشن میں کھڑا ہوں ـ آپ مجھے ووٹ دیں گی؟
میں اسے دیکھ کر کہتی ہوں
کیوں نہیں ؟
پرس میں سے نقدی ہے وہ اسکو تھما کر کہتی ہوں کہ پلیز جب آؤ تو ملک کیلیۓ اچھے کام کرنا ـ ابھی یہی ہے میرے پاس اور آپ کیلیۓ بہت سی دعائیں ـ
گاڑی آگے بڑھ جاتی ہے تو دیکھتی ہوں کہ ٹوٹا پھوٹا کچی اینٹوں کا بوسیدہ سا مکان ہے ـ جس کی چھت پے پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرا رہا ہے ـ
اس جھنڈے کو دیکھ کر نجانے مجھے کیوں ایسا لگا کہ یہ گھر اس نوجوان کے حلیے سے مشابہہ ہے ـ ہو نہ ہو یہ اسی نوجوان کا گھر ہے ـ
اس گھر کو اس نوجوان کے چہرے کی چمک اور فخر کو دیکھ کر پہلی بار یہ محسوس ہوا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک بہت سے سیاسی لیڈران عوامی نمائیندے بن کر آئے ـ
لیکن
سیاست
ہمیشہ وڈیروں کا جاگیرداروں کا چوہدریوں کا امراء کا کھیل رہا ـ
پہلی بار
دور
بدلا ہے ـ
کہ
آج ایک مفلوک الحال اپنے کردار کی بلندی کو اپنی مفلسی کی وجہ سے نہیں تولتا بلکہ وہ سوچ کر فخر سے کہتا ہے کہ وہ بھی الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے ـ
یہ ہے وہ عام پاکستانی
جس کی قسمت کو سنوارنے کا عزم ہم جیسے لوگوں کا ہے ـ
اور
آج میرے خواب نے مجھے بتا دیا کہ انشاءاللہ
اللہ پاک کی رضا اور عمران خان کی سچائی ایک ساتھ ہے ـ
فتح یا شکست تو کھیل کے حصے ہیں لیکن اس دورِ وحشت میں ساکت ذہنوں کو کو جھنجھوڑ کر جگا دیا گیا ہے ـ
اور
یہی وہ تبدیلی ہے ـ
جس کی اس سلطنتِ خداداد کو عرصہ دراز سے ضرورت تھی ـ
عمران خان پاکستان کی واحد سیاسی سچائی ہے جو اس کو سمجھ لیتا ہے وہ پی ٹی آئی سے باہر نہیں جا سکتا ـ
الیکشن سر پے ہے ـ
ووٹ کی قدرو قیمت اس مخلوق نے گزشتہ 5 سالوں مین خوب بھگتی ـ
اس بار بھی اگر جذباتی فیصلے کئے تو تو اچھا وقت روز روز در پے دستک نہیں دیتا ـ
جاگو پاکستان
اپنی تقدیر کو سنوارو
عمران خان کی پکار سنو
پاکستان کی کامیابی صرف اور صرف
عمران خان کے ساتھ ہے ـ
2013 انشاءاللہ نئے پاکستان کا ہے ـ
پی ٹی آئی کا ہے ـ
by webmaster@insaf.pk (tkiadmin)
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments