Monday, April 25, 2016

جههد مسلسل کے بیس سال By Anjum Shah

Jehd musalsal kay saal By Anjum Shah

میں ان لوگوں میں شامل ہوں جو اوائل بچپن میں عمراں خان کو میدانِ کرکٹ میں رنگ جماتے دیکھ چکے ہیں۔ 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کا تاریخ ساز دن کسے یاد نہیں؟ جب پاکستان ٹیم تاریخ میں پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی اور دنیا نے عمران خان کی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا وہ روپ دیکھا جس نے پاکستان کو دنیائے کرکٹ کے عروج پر پہنچا دیا۔ 

کرکٹ کی ان رنگینیوں اور خوبصورت زندگی سے پرے عمراں خان شوکت خانم کینسر اسپتال کا خواب اپنی آنکھوں میں سجائے اسے حقیقت کا روپ دھارتے ہوئے دیکھ رہا تھا، جسے وہ اپنی ماں کی یاد میں بنا رہا تھا اس بیماری کے خلاف جس نے ایک بیٹے کو ماں سے جدا کر دیا، دنیا میں سبھی کی مائوں کو تکلیف اور پریشانیاں ہوتی ہیں مگر عمران خان کی ماں کو جس بیماری سے تکلیف اٹھانا پڑی عمران خان نے اسی بیماری کا علاج، ان کم آمدنی والے غرباء کے لیے جو کہ کینسر جیسی بیماری کے مہنگے علاج کو برداشت نہیں کر سکتے, اسپتال بناکر ثابت کیا کہ وہ ایک عظیم ماں کا ایک عظیم فرزند ہے اور ایسے اسپتال کا پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں بنانا ہی دیوانے کا خواب معلوم ہوتا تھا، مگر عمران خان نے کامیابی سے اپنا یہ خواب پورا کیا۔ 

جب عمران خان نے میدانِ سیاست میں قدم رکھا تو میں خود بھی بہت ہنسا تھا کہ عمران کرکٹ کا کھلاڑی ان چوروں لٹیروں کے درمیان زیادہ عرصے نہیں چل پائےگا، مگر خان کی اس مستقل مزاجی نے میرا وہ اندازہ غلط ثابت کیا اور خان چلتا رہا، چلتا رہا خان ان راستوں پر جن پر چلنے کی سوچ ہی ہمارے معاشرے میں سوچنا ہی پاگل پن کی علامت ٹہرتا ہے۔

جہد مسلسل، عزم مصمم، آہنی ارادوں اور پختہ یقین اور اللہ کی ذاتِ عظیم پر کامل ایمان کے ساتھ خان چلتا رہا،  وقت کی ریت خان کے نشانِ منزل کو گرد کے تلے دبانے کی سعیِ لا حاصل کرتی رہی مگرخان کی مستقل مزاجی کا طوفان اسے راستوں کا پتہ دیتا رہا۔

آج پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے گو کہ راستے میں دشواریاں بھی آئیں اور آ رہی ہیں، مگر مجھے اب کامل یقین ہو چلا ہے کہ عمران خان ان دشواریوں کو بھی دور کرتا چلا جائے گا اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ تحریک انصاف کی بے لوث قیادت میں پاکستان ان روایتی سیاستدانوں اور موقع پرستوں کے چنگل سے آزاد ہوگا اور وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب حضرت علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا۔

عمران خان، پاکستان تحریک انصاف، سینئر مرکزی رہنمائوں اور تمام ورکرز کو بیسویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ انصاف، انسانیت اور خودداری کے حامل پاکستان کے حصول تک اس جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ 




تحریک انصاف زندہ باد، پاکستان پائندہ باد 

انجم شاہ

سوشل میڈیا ہیڈ 

کری ایٹیو ٹیم سندھ


by webmaster@insaf.pk (tkiadmin)

No comments:

Post a Comment

Thanks For Comments