پانامہ لیکس کی دوسری قسط!
آج کچھ لوگوں کے لیے بہت مایوسی کا دن ہے جو یہ آس لگائے بیٹھے تھے کہ اگلی قسط آنے دیں پھر کوئی نہیں بچے گا. چونکہ وہ ان لوگوں کو اپنا لیڈر مانتے ہیں جو سر تا پاوں کرپشن میں لت پت ہیں اس لیے سمجھتے تھے کہ پاکستان میں سب ہی ایسے ہیں. اس امید سے تھے کہ اگلی قسط آئے گی اس میں عمران خان کا نام تو آئے گا ہی آئے گا عمران خان کا نام نہ آیا تو جہانگیر خان ترین کا لازمی ہو گا. آہ !! ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے.
دوسری قسط آئی تو پی ٹی آئی کے صرف ایک رہنما کا انڈئریکٹ نام آیا وہ نام تھا عبدالعلیم کا. پاکستانی سیاستدانوں میں واحد سیاست دان عبدالعلیم خان ہے جنہوں نے الیکشن کمیشن ، ایف بی آر اور دوسرے متعلقہ اداروں کے سامنے اپنے سب بیرون ملک اثاثوں کی تفصیل پہلے سے جمع کروائی ہوئی تھی . کچھ بھی خفیہ نہیں تھا. پیسے کہاں سے کمائے ؟ باہر کیسے گیے اس سب کی تفصیل موجود تهی . ایک اور نام جس کو جیو تحریک انصاف سے جوڑ رہا ہے وہ عمران خان صاحب کے دوست ذولفی بخاری کا ہے. جن کا تحریک انصاف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ پاکستانی شہری ہیں. زلفی بخاری برطانوی شہری ہیں برطانیہ میں ہی ان کا کاروبار ہے اور وہیں وہ رہائش پذیر ہیں ان کی آفشور کمپنیاں قانونی ہیں یا غیر قانونی ؟ ان کے ٹیکس کی تفصیلات کیا ہیں یہ برطانیہ جانے وہاں کا قانون جانے اور وہاں کا شہری زلفی بخاری جانے اس سے عمران خان یا تحریک انصاف کا کیا لینا دینا؟ ویسے بھی برطانیہ میں پٹواریوں کی حکومت نہیں کہ وہاں کوئی غلط کام کر کے بھی بچ جائے.
اب واپس انہی بنیادی سوالوں کی طرف آتے ہیں. نوازشریف نے یہ اثاثے کیسے بنائے ؟ پیسے کہاں سے آئے؟ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کے پاس ان اثاثوں کی تفصیل موجود تھی کیا؟ کیا نوازشریف اور اس کے خاندان کے اثاثے ان کے ادا کردہ ٹیکس سے مطابقت رکھتے ہیں ؟ اور سب سے بڑھ کر یہ آفشور کمپنیاں کب خریدی گئی؟
نوازشریف اور اس کے درباری جتنی مرضی ادھر ادھر کی باتیں کر لیں، جتنا چاہے دوسروں پر کیچڑ اچھال لیں، جتنا مرضی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر لیں، ان کے سپورٹر عقل سے پیدل پٹواری اور ذہینی غلام جتنے مرضی شریف فیملی کے حق میں قصیدے پڑھ لیں ان سوالات کے جوابات ہر حال میں نوازشریف کو دینے پڑیں گے کیونکہ ان کا واسطہ خان سے پڑا ہے جو اس وقت تک ان کا پیچھا نہیں چهوڑے گا جب تک پورا سچ قوم کے سامنے نہ آ جائے.
اللہ پاک عمران خان کی حفاظت فرما اور اس کو اس نیک مقصد میں کامیاب فرما .
About the writer::
Sajid is an ICT Engineer by profession, he is Head PTI AJK Social Media Team and is a member of Core PTI SMT. He is currently based in Saudi Arabia.
by webmaster@insaf.pk (tkiadmin)
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments