Sunday, April 26, 2015

پاکستان تحریک انصاف: ایک نظریه، ایک سوچ By Naveed Rafi

pakistan tehreek insaf ik nazriya ik soch by naved rafi


پاکستان تحریک انصاف ایک نظریہ ایک سوچ کا نام ہے اس نظریہ کی جو بهی نفی کرے گا

رزلٹ غلط ہی آئےگا

میانوالی کا حلقہ این اے 71 ہو یا کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ہارا گیا حلقہ جانچ پٹرتال پر پتا چلتا ہے کہ ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم شکست کا سبب بنی .

جنوبی پنجاب میں قیادت چاہے اس کا تعلق یوته سے ہو یا مدر ونگ سے پارٹی ورک پرسنل پرموشن اور سیلفیز تک محدود رہا ہے . تنظیمیں غیر فعال رہیں . ہمشہ گروپ پرموٹ ہوئے

چاہے ادهر بات میانوالی کی ہو یا راولپنڈی کی جہلم ہو یا سرگودہا بدترین نتائج اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ پارٹی قیادت کو اس طرف سنجیدگی سے سوچنا ہوگا وگرنہ نتائج آنے والے بلدیات میں مزید اچهے نہ ہوں گے . 

تحریک انصاف کا نظریہ ورکرز کی سوچ میں گهر کر چکا ہے . نئی قیادت پر اور نوجوان قیادت پر ورکرز اور ووٹرز کا اعتماد ہے 

اگر ہماری اپنی ہی جماعت بهی اس نفی کرتی ہے تو ورکر کا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ ووٹ ایسے امیدوار کو دیا جائے جس کا نہ تو پارٹی کیلئے کوئئ ورک ہو اور نہ ہی دور دور تک وہ پارٹی کے منشور پر پورا اترتا ہو . 

یہ ہی وجہ ہے کامیاب ہونے والوں میں کثیر تعداد آزاد امیدواران کی ہے . 

پاکستان تحریک انصاف کا گراف کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بلند ہوا ہے مگر راولپنڈی جیسے علاقہ میں جہاں تمام اعلی قیادت بیٹهی ہے ن لیگ کا کلین سویپ اور غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم کا شور اعلی قیادت پر کئی سوالات اٹها رہا ہے . 

اعلی قیادت کو ورکرز کی خاموش زبان کو سمجهنا ہوگا وگرنہ نتائج اس سے بهی سنگین نوعیت کے ہو سکتے ہیں . 

یہاں ایک بار پهر کہوں گا کہ عمران خان کو اپنے حلقہ کو وقت دینے کی ضرورت ہے . ورکرز اور ووٹرز ان سے ملنے کے خواہش مند ہیں  


by webmaster@insaf.pk (tkiadmin)

No comments:

Post a Comment

Thanks For Comments